پرویز اشرف ایک ہفتے کے دورے پر اوسلوپہنچ گئے، ائرپورٹ پر زبردست استقبال

منگل 21 مارچ 2017 23:08

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف ایک ہفتے دورے پر ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچ گئے۔ انہیں اس دورے کی دعوت اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی (آئی آرڈبلیو ایس) ناروے نے دی ہے۔ اوسلوائرپورٹ پر سوسائٹی کے صدر مرزر محمد ذوالفقار اور دیگر سینئراراکین سابق صدور مرزاانوربیگ، جاویداقبال، اقبال اخترخان، ریاض احمد،، چوہدری عجب اور گلفرازاحمدنے سابق وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سینئررہنماء پی پی پی ناروے علی اصغرشاہد،پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور اور فورم کے سینئررہنماء راجہ عاشق حسین، راجہ ٹریول کے ایم ڈی راجہ سرفرازاحمد، ناروے کی دائیں بازو کی جماعت ہورے پارٹی کے رہنماء شیخ عامرجاوید، طلعت بٹ اور سفارتخانہ پاکستان کے قونصلرابرارحسین خان بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

راجہ پرویزاشرف سوسائٹی (آئی آرڈبلیو ایس) کی پچیس سالہ یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے جوچوبیس مارچ کو اوسلوکے مضافاتی علاقے شسمو میں منعقدہوگی۔

یہ تقریب یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہوگی جس میں پاکستان اور ناروے کی متعدد شخصیات شریک ہوں گی ۔ناروے میں راجہ پرویزاشرف کے میزبان اور اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے صدر مرزامحمد ذوالفقارنے بتایاکہ سابق وزیراعظم پاکستان اپنے قیام کے دوران اوسلوپیس سنٹرکا بھی دورہ کریں گے اورسابق نارویجن وزیراعظم شیل ماندے بوندیک اور ناروے کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کی سلورجوبلی پر منعقد ہونے والے مرکزی تقریب کے دوران نقابت کے فرائض انجام دینے کے لیے اسلام آباد کے معروف اینکرپرسن اور دانشور سید آل عمران بھی آئندہ دو دن تک ناروے پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :