یہودیوں کے ایجنٹ اور امریکی غلام پاکستانی قوم کی خدمت نہیں کرسکتے ، ان کی سیاست داغدار ہوچکی ہے ، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک پر یہودی ایجنڈے کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، عالمی اداروں کے سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کرپشن میں سرفہرست ہے ، حکومت جے یو آئی (ف)کے حوالے کر دی جائے تو کرپشن خود بخود ختم ہوجائے گی ، دختران قوم کو سڑکوں پر نچانے والے قوم کی کیا خدمت کرسکیں گے اور کیا تبدیلی لائیں گے

جمعیت علماء اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کا نوشہرہ میں شمولیتی جلسے میں خطاب

منگل 21 مارچ 2017 23:08

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یہودیوں کے ایجنٹ اور امریکی غلام پاکستانی قوم کی خدمت نہیں کرسکتے کیونکہ ان کی سیاست داغدار ہوچکی ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک پر یہودی ایجنڈے کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس وقت عالمی اداروں کے سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کرپشن میں سرفہرست ہے جبکہ ایم ایم اے کی سابقہ حکومت کو کرپشن سے پاک قراردیاجارہا تھا اب بھی حکومت جمعیت علماء اسلام کے حوالے کی جائے تو کرپشن خود بخود ختم ہوجائے گی جو لوگ دختران قوم کو اسلام آباد کی سڑکوں پر نچارہی ہے وہ قوم کی کیا خدمت کرسکیں گے اور کیا تبدیلی لائیں گے پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے لیکن ملک پر سترسالوں سے قابض کرپٹ اشرافیہ کی لوٹ مار کرپشن کی وجہ سے عوام بیرونی قرضوں میں جھکڑے ہوئے ہیں تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں نوشہرہ کے علاقہ مانکی شریف معراجی بالا میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر الحاج پرویز خان خٹک ون نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کیا جلسے سے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان، جنرل سیکرٹری شجاع الملک، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجیل جان، سابق صوبائی وزیر آصف اقبال داؤد زئی، ضلعی نگران امیر قاری عمرعلی، ضلعی کونسلر ظہورکاکاخیل اور مفتی سجاد نے بھی خطاب کیا مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہوا کا رخ تبدیل ہوچکا ہے خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کا صفایا اور جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا جو سلسلہ شروع ہوچکا ہے اس سے اسلامی انقلاب کیلئے راہ ہموار ہورہی ہے اور تبدیلی کے دعویداروں کو عوام نے مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ اقتدار کے حصول کیلئے لشکر اور اسلحہ کا استعمال ہوتا اب تبدیلی عوام کی طاقت سے آئے گی یہ جمہوری دور ہے اور تبدیلی جمہوری طریقے سے آئے گی پاکستانی قوم آج بھی آزادی اور حقوق سے محروم ہیں پاکستانی قوم جمعیت علماء اسلام کے علاوہ کوئی ایک قیادت نہیں کیونکہ ہمیں پسماندہ طبقے کو اعتماد میں لینا ہوگا خالی نعروں سے کچھ نہیں بنتا صوبے میں آئندہ مستقبل جمعیت علما ء اسلام کا ہوگا اس لئے عوام جوق درجوق جمعیت علماء اسلام میں شامل ہورہے ہیں اضاخیل اجتماع پوری دنیا کیلئے ایک مثالی اجتماع ثابت ہوگااس ملک میں جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو عوام کو روزگار انصاف اور امن کے قیام کیلئے جدوجہد کریں گے۔