حکومت کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان ترقی کے سفر پر اڑان بھر چکا ، جنگی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات کے باعث توانائی کا بحران ختم ہو رہا ہے، چین نے ثابت کر دیا ہے پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے، سی پیک منصوبہ کسی کے خلاف نہیں سب کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کاحب میں کوئلے سے چلنے والے بجلی منصوبوں کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

منگل 21 مارچ 2017 23:08

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان ترقی کے سفر پر اڑان بھر چکا ہے، جنگی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات کے باعث توانائی کا بحران ختم ہو رہا ہے، چین نے ثابت کر دیا ہے پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کسی کے خلاف نہیں سب کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

وہ منگل کے روز حب میں میگا واٹ کے دو کول فائرڈ پاور پلانٹ کے منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان ء سے مختلف ہے موجودہ حکومت جب برسراقتدار آئی تو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سب سے پہلے چین کا دورہ کر کے سی پیک معاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کے بحران کا خاتمہ تھا جس کے لئے سی پیک میں 35 بلین ڈالر مختص کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کا مسئلہ حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں کیونکہ توانائی کا براہ راست تعلق ملکی معیشت سے ہوتا ہے اور معیشت اس وقت تک مستحکم نہیں کی جاسکتی جب تک انڈسٹری کو وافر مقدار میں بجلی فراہم نہ کی جائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لئے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان جن مسائل میں پھنسا ہوا تھا اس کے خاتمہ کے لئے چین کی حکومت اور عوام نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا جس کے لئے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا?ج ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس بات کا اعتراف دنیا خود کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلہ پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور توانائی کے بحران کا خاتمہ جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کو ایک نیا رخ ملا ہے اس منصوبے سے ساو?تھ ایشیائ اور جنوبی ایشیائ ممالک کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ یہ منصوبہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ سب کو فائدہ دینے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے مگر اب سی پیک کے زریعے ملکی معیشت کی نظریں گوادر پر مرکوز ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے دیہی علاقوں میں بھی پختہ سڑکیں، صحت و تعلیم کی تمام تر سہولیات میسر ا?ئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایکسپرویس وے اور پینے کے صاف پانی کے پلانٹ کا گوادر میں افتتاح کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ حب دونوں کول پاور پلانٹ بلین ڈالر کی خطیر رقم سے مکمل کیے جائیں گے۔اس سے 1320 میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹارگٹ رکھا ہوا ہے کہ ئ میں پاکستان کو دنیا کی 25 مضبوط معیشت رکھنے والے ممالک میں شامل کرنا ہے اور ء میں 20 مضبوط معیشت رکھنے والے ملکوں میں شامل کرنا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹیٹ پاور انویسمنٹ کارپوریشننے کہا کہ حب میں 660 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ لگائے جا رہے ہیں اور ہم کوشش کریں گے کے ان کو دو سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کول پاور پلانٹ میں جدید ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی جس سے کم لاگت میں زیادہ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان پاور پلانٹس سے مقامی لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا اور ان کے لئے روزگار کے مواقع میسر ائیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حب پاور کمپنی کے سی ای او خالد منصور نے کہا کہ کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کا یہ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئلہ سے سستی بجلی پیدا ہوگی جس سے ٹیرف میں بھی کمی واقع ہوگی اور عوام کو ارزاں قیمت پر بجلی فراہم کی جاسکے گی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان شعیب میر نے کہا کہ اج کا دن بلوچستان کی عوام کے لئے خوشی کا دن ہے کیونکہ حب میں پاور پلانٹ نصب ہونے سے یہاں کی مقامی ا?بادی کے لئے 10 ہزار سے زائد لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے بلوچستان حکومت اپنا مکمل تعاون کرے گی۔ تقریب سے چین کے قونصل جنرل کراچی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔( و خ )