Live Updates

28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری، حق میں پہلا ووٹ وزیر اعظم اور آخری ووٹ خورشید شاہ نے کاسٹ کیا

اپوزیشن اور حکومت میں مثالی تعاون دیکھنے میں آیا، پی پی پی اور تحریک انصاف کے اراکین ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ووٹ ڈالنے گئے

منگل 21 مارچ 2017 23:05

28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری، حق میں پہلا ووٹ وزیر اعظم اور آخری ووٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی 28 ویں ترمیم کے حق میں پہلا ووٹ وزیر اعظم محمد نواز شریف جب کہ آخری ووٹ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کاسٹ کیا ، اپوزیشن اور حکومت میںمثالی تعاون کی فضا دیکھنے میں آئی ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دائیں طرف کی لابی میں اس ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے گئے ۔

(جاری ہے)

حکومتی جماعت سے زیادہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں اس ترمیم کو منظور کروانے کے لئے پرجوش تھیں ۔ حکمران اتحاد سے تعلق رکھنے والے ارکان ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے لابی میں چلے گئے تو پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکانباجماعت ووٹ کاسٹ کرنے آئے انتہائی پرجوش تھے ۔ جب کہ جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی ، عوامی مسلم لیگ اور فاٹا اراکین اکٹھے ووٹ ڈالنے آئے۔ ایم کیو ایم کے اراکین الگ سے ووٹ ڈالنے آئے سب سے آخر میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ووٹ کاسٹ کیا وہ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ لابی میں داخل ہوئے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات