ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، خا تون سمیت 5 افراد زخمی

منگل 21 مارچ 2017 23:05

چیچہ وطنی۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ، تفصیل کے مطا بق بورے والا روڈ پر رحمان ٹائون کے قریب تیز رفتار بس نے 50سالہ نامعلوم راہگیر اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں 50سالہ شخص جاں بحق جبکہ بلال زخمی ہوگیا ،ڈرائیور بس سمیت جائے حادثہ سے فرار ہو گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے ،دوسرا حادثہ قومی شاہراہ کوٹلہ ادیب شہید کے قریب کے پیش آیا جہاں آئل ٹینکرکا ٹائی راڈ کھلنے سے وہ بے قابو ہو کر کار ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں حیدر آباد کا رہائشی نیئر انجم اور دیگر افراد رحمت اللہ ،ساجد اللہ اور عظمیٰ زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی سے طبی امداد کے بعد ملتان ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :