نیب ملتان کی لاکھوں کافراڈ کرنیوالے ملزم کیخلاف انکوائری شروع

منگل 21 مارچ 2017 23:03

ملتان۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) نیب ملتان نے عوام کے ساتھ مبینہ طورپربڑے پیمانے پرفراڈ کے ملزم وقاص ارشد کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہے،نیب ملتان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیب ملتان کوشکایات موصول ہوئی تھیں کہ ملزم وقاص نے ای ایف آئی انشورنس کمپنی سنگاپوراورلندن سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نام پرکبیروالامیں لوگوں سے بھاری رقوم وصول کیں،بعدازاں رقوم کے تقاضے پراس نے لوگوں سے چھپنا شروع کردیا،نیب ملتان نے شکایات موصول ہونے کے بعد ملزم کو تحقیقات کیلئے طلب کیاتواس نے نیب کے ساتھ تعاون سے ہی انکار کردیا جس پرنیب ملتان نے تسلی بخش جواب نہ ملنے پرملزم وقاص ارشد ولد محمد ارشد سکنہ سعیدآبادکبیروالا کیخلاف بڑے پیمانے پرفراڈ کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہے ، اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان بریگیڈیئرفاروق نصیراعوان نے کہا کہ نیب ملتان بدعنوانی کیخلاف کوئی رعائیت نہ دینے کی پالیسی پرسختی سے عمل کرتے ہوئے بدعنوان لوگوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،انہوںنے مزیدبتایاکہ نیب ملتان بغیرکسی خوف اورطرف داری کے اپنی تفتیش جاری رکھے گی اورکیس کوانجام تک پہنچائے گی ۔

متعلقہ عنوان :