پولیس کی منشیا ت فروشوں کیخلاف کارروائی ،6ملزمان گرفتار

منگل 21 مارچ 2017 23:03

پولیس کی منشیا ت فروشوں کیخلاف کارروائی ،6ملزمان گرفتار
ساہیوال۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) منشیا ت فروشوں کیخلاف پولیس کے چھاپے،6ملزمان گرفتار‘118لیٹر شراب اور 355گرام چرس برآمد ، تفصیل کے مطابق پولیس نے منشیا ت فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہو ئی101/9-L میں محمد نواز سے 60لیٹر شراب اور189/9-L میں سجا دسے 355گرام چرس برآمد کرلی‘ اسی طرح پولیس نے چھاپہ مار کر120/9-L میں شاہدا قبال سے 19 لیٹرشراب ‘رب نواز سی17لیٹر شراب‘ ثناء الله سے 12لیٹر شراب اور لکھاں والا موڑ سے محمد اویس سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار اور ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :