ساہیوال،سابق انسپکٹر ٹی ایم اے رشوت کے الزام میں گرفتار

منگل 21 مارچ 2017 23:03

ساہیوال،سابق انسپکٹر ٹی ایم اے رشوت کے الزام میں گرفتار
ساہیوال۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) سابق انسپکٹر کچی آبادی ٹی ایم اے کو انٹی کرپشن پولیس نے رشوت کے الزام میں گرفتارکرلیا ،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ساہیوال کچی آبادی کے انسپکٹر غلام حبیب جو ایک سال قبل ریٹائرہو چکے ہیں نے اپنی تعیناتی کے دوران جہاز گرائونڈ کے مکین عمران خان سے پلاٹ الاٹ کرانے کیلئے 2لاکھ روپے بطور رشوت وصول کئے لیکن نہ تو اسے پلاٹ دیا اورنہ ہی رقم واپس کی، تھانہ انٹی کرپشن پولیس نے یکم دسمبر 2016ء کو اس کامقدمہ درج اور انٹی کرپشن ڈائریکٹر ملک امتیاز نے تھانہ انٹی کرپشن ساہیوال کو سابق انسپکٹر غلام حبیب کی گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا جس پر ٹیم نے غلام حبیب کو ضلع کچہری سے گرفتارکرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :