اگر حسین حقانی کے آرٹیکل کے معاملے پر پارلیمان کی کمیٹی قائم کی جاسکتی ہے تو مشرف دور میں بے نظیر ایئرپورٹ کے کارگو گیٹ سے آمدورفت کی سہولیات کا جائزہ بھی لینا ہوگا، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی

منگل 21 مارچ 2017 23:02

اگر حسین حقانی کے آرٹیکل کے معاملے پر پارلیمان کی کمیٹی قائم کی جاسکتی ..
اسلام آباد ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر حسین حقانی کے آرٹیکل کے معاملے پر پارلیمان کی کمیٹی قائم کی جاسکتی ہے تو اس کمیٹی کو مشرف دور میں امریکیوں کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو گیٹ سے آمدورفت کی جو سہولیات دی گئیں اس کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی طرف سے حسین حقانی کے آرٹیکل کے معاملے پر بحث سمیٹے جانے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئیچیئرمین سینٹ نے کہا کہ اگر پارلیمان چاہے تو کمیٹی قائم کی جاسکتی ہے لیکن کمیٹی کو یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ پرویز مشرف نے ایک سپائیڈر گروپ بنایا تھا وہ کیسے ہوا‘ مشرف نے بغیر ویزا کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو گیٹ سے اجازت دی ہوئی تھی کہ امریکی آئیں اور امیگریشن اور کسٹمز کے پاس جائے بغیر آمدورفت کریں۔

اس راستے کو استعمال کرکے آلات بھی لائے گئے۔ یہ تمام چیزیں بھی کمیٹی کو دیکھنا ہوں گی۔ سیکیورٹی اداروں نے مشرف سے کہا کہ یہ پالیسی روکیں لیکن تب تک کافی لوگ اور آلات آچکے تھے۔

متعلقہ عنوان :