میاں منظور احمد وٹو کے سسر میاں نذیر احمد خان وٹو کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

منگل 21 مارچ 2017 23:02

بوریوالا۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدرومرکزی رہنما میاں منظور احمد وٹو کے سسر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر وہاڑی مظہر احمد وٹو کے والد میاں نذیر احمد خان وٹو گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 100برس کے قریب تھی، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں چک نمبر 161ای بی وٹوواں والا میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز ہ جنازہ میں میاں منظور احمد وٹو،مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو،رانا زاہد حسین خاں،ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک ،ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید،ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری ریاض احمد گجر،ڈی ایس پی صدر عمران رشید،ڈی ایس پی لیگل قدیر انورکے علاوہ ضلع بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحوم میاں نذیر احمد وٹو کی روح کو ایصال ثواب کے لئے کل23مارچ بروز جمعرات صبح 10بجے ان کے گائوں چک نمبر161ای بی عارف والا میں قل خوانی ہو گی۔