گگو منڈی کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل رکشہ کو کچل دیا، بچی سمیت خاتون جاں بحق ،6 افراد شدید زخمی

منگل 21 مارچ 2017 23:02

بوریوالا۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) لاہورروڈپرگگو منڈی کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل رکشہ کو کچل دیا، بچی سمیت خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی،زخمیوں کو گگومنڈی اور بورے والا کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق فقیر والی کا ایک خاندان فوتگی کے سلسلہ میں رکشہ پر سوار ہو کر بوریوالا جا رہا تھاکہ گگومنڈی کے قریب گنے سے لوڈ ٹرالر کی زد میںآکرالٹ گیا جس کے نتیجے میںرکشہ میں سوار ایک خاتون ریحانہ بی بی اور 9 سالہ بچی اقصیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیںجبکہ 6 افراد کو شدید زخمی حالت میں گگومنڈی اور بورے والا کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :