وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پر و گر ام معاشرہ میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ دے گا ، صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری میاں نو ید علی

منگل 21 مارچ 2017 22:53

پاکپتن ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پر و گر ام معاشرہ میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ دے گا ، طلبائو طالبات اس پر و گر ام کے ذریعے پاکستانی کلچر کو پر و ان چڑھائیں اور پاکستان کے وقار میں اضا ٖفے کا باعث بنیں ، ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری بر ائے لیبر وہیومن ریسورس میاں نو ید علی نے محکمہ اطلاعات و ثقافت ( ساہیوال آرٹس کو نسل )کے زیر اہتمام ضلع پاکپتن میں زینت مارکی میرج ہال میں ٹیلنٹ ہنٹ پر و گرام کے سلسلہ میں منعقدہ تقرین سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو ، ریز ڈینٹ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کو نسل عقیل اشفاق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حا مد نا صر گو رایہ ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ایس این اے فیا ض مسعود ، ایڈمن آفسیر فرزند خان لو دھی،سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور مختلف تعلیمی اداروں کے معلم ، طلباء اور میڈیا کے نمائند گان بھی مو جو دتھے ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا زشریف کے ٹیلنٹ ہنٹ پر و گرام کے ذریعے طلباء کی مخفی صلا حیتیں نمایا ں ہو ں گی ،طلباء کی ان صلا حیتو ں کو استمال میں لا کر استفادہ حا صل کیا جا ئے گا ،انہو ں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت طلباء و طالبات کی مخفی صلا حیتو ں کو اجا گرکرنے میں کلیدی کر دار ادا کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :