وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک ‘اقتصادی ترقی پر گامزن ‘توانائی بحران پر قابواور دنیا میں مثبت اور باوقارامیج کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان اور علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل شروع ہوگئی ہے ‘وفاق اور تمام صوبائی حکومتیں ترقی کا سفر تیزی سے طے کررہی ہیں ‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے ‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پرریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر خصوصی نشریات چلائی جا رہی ہیںجس میں ملک کے ہر حصے میں بسنے والے لوگ پاکستان بننے کا سفر دیکھ سکتے ہیں ‘موجودہ حکومت نے پورے ملک میں صحت ‘تعلیم ‘انسانی حقوق سمیت ہر شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات براہ راست عوام کو مل رہے ہیں ۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی یوم پاکستان کے حوالے سے تصاویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب ‘پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پریوم پاکستان کی نشریات کی تیاریوں کے جائزہ کے لئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت

منگل 21 مارچ 2017 22:53

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک ‘اقتصادی ترقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 70سال بعد وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک ‘اقتصادی ترقی ‘توانائی بحران پر قابواور دنیا میں مثبت امیج کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان اور علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل شروع ہوگئی ہے‘وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں تمام صوبائی حکومتیں ترقی کا سفر تیزی سے طے کررہی ہیں ‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے ‘23مارچ سے پاکستان کے قیام کے 70سالہ مکمل ہونے پر تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا یہ تقریبات پورا سال جاری رہیں گی‘ نئی نسل کو تحریک پاکستان ‘قربانیوں اور جہدوجد سے آگاہی کے لئے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر آزادی کے سفر پر مشتمل خصوصی ٹرانسمیشن پیش کر رہا ہے ‘موجودہ حکومت نے پورے ملک میں صحت ‘تعلیم ‘انسانی حقوق سمیت ہر شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات براہ راست عوام کو مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو وزارت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکڑانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (ڈیمپ) کے زیر اہتمام 23مارچ کی مناسبت سے تصاویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرہیں تھیں ۔پر نسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او ) رائو تحسین ‘انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل شیراز لطیف ‘ڈی جی ڈیمپ سلیم بیگ کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے اعلی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے تصویری نمائش منعقد کی گئی ہے جس میں قائداعظم کے مقصداور علامہ اقبال کے خواب کو اجاگرکرنا‘تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار ‘قائداعظم محمد علی جنا ح کی ذاتی زندگی پر مشتمل خطاطی ‘خاکے ‘آئل اینڈ واٹر پینٹنگز کے فن پارے اور قائداعظم کے فرمودا ت رکھے گئے ہیں ‘نمائش کا مقصد طلبہ اور سفارتکاروں کو پاکستان کے سفر کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تصویری نمائش تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔انہوں نے یونیورسٹیوں ‘کالجز اور سکولوں کے سربراہان کو دعوت دی کہ وہ طلباء و طالبات کو یہاں لائیں تاکہ ان کو اپنے آباواجداد کی قربانیوں کا پتا لگ سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری عوام ‘مسلح افواج ‘پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مادروطن کے لئے قربانیاں دیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے وہ پاکستان بنایا تھا جہاں تعلیم اور صحت اور تمام سہولتیں میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں آج قائداعظم کا مقصد اور علامہ اقبال کے خواب والا پاکستان بنتا ہوا دیکھ رہے ہیں‘ملک کو دہشت گردی سے پاک ‘اقتصادی ترقی پر گامزن ‘توانائی بحران کا خاتمہ اور دنیا میں مثبت اور باوقار امیج کے ساتھ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام ‘قومی صحت پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا جس طرح یوم پاکستان کو اجاگر کر رہا ہے میں انہیں مبارکباد دیتی ہوں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پرریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وڑن پر خصوصی نشریات چلائی جا رہی ہیںجس میں ملک کے ہر حصے میں بسنے والے لوگ پاکستان بننے کا سفر دیکھ سکیں گے ۔

ان خصوصی نشریات میں آزادی پاکستان میں جن جن لوگوں نے قربانیاں ان کے بارے میں بھی رپورٹس نشر ہونگی ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ 23مارچ سے قیام پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی تقریبات شروع ہوجائیں گی ‘ 70سال مکمل ہونے پر سالگرہ کے لے لئے قومی سطح پر مقابلے ‘ قومی نغموں کے مقابلوں سمیت پورا سال مختلف تقریبات جاری رہیں گی ۔

انہوں نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ان تقریبات میں حصہ لیں کیونکہ یہ میرا پاکستان ہے ‘یہ تیرا پاکستان ہے ‘اس پر دل قربان اس پر جان بھی قربان ہے ۔قبل ازیں وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پی ٹی وی ‘ریڈیو پاکستان اور وزار ت اطلاعات و نشریات کے حکام نے شرکت کی ۔وزیر مملکت نے یوم پاکستان کے حوالے سے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان نشریات کے حوالے تیاریوں کا جائز ہ لیا اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں ‘وقت کا خیال رکھا جائے ۔