ایپل نے آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس پہلی مرتبہ سرخ رنگ میں فروخت کیلئے پیش کر دیے

muhammad ali محمد علی منگل 21 مارچ 2017 21:26

ایپل نے آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس پہلی مرتبہ سرخ رنگ میں فروخت کیلئے ..
نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) ایپل نے آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس پہلی مرتبہ سرخ رنگ میں فروخت کیلئے پیش کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس ایک نئے رنگ کیساتھ مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش  کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے جب ایپل کی جانب سے سرخ رنگ میں ایپل آئی فون فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ سرخ رنگ میں آئی فون کے ماڈلز کی فروخت 24 مارچ سے شروع ہوگی۔