تعلیم کی اہمیت مسلمہ حقیقت ہے ، ڈپٹی کمشنر ژوب

پسماندگی اور عرصہ دراز سے تعلیم جیسی دولت سے محروم علاقے کے بچے ،بچیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہم سب کا دینی اور قومی فریضہ ہے،محمد حیات کاکڑ

منگل 21 مارچ 2017 22:49

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) تعلیم کی اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے پسماندگی اور عرصہ دراز سے تعلیم جیسی دولت سے محروم علاقے کے بچے اور بچیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور فوری توجہ ہم سب کا دینی اور قومی فریضہ ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اساتذہ کرام اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لاکر معاشرے کے معماروںکاحق ادا کرے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد حیات کاکڑ نے یونیسف کی تعاون سے شین غر ابراہیم خیل حریف آل میں داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں داخلہ مہم کے سلسلے میں زیر قیادت ڈپٹی کمشنرشیرانی محمد حیات کاکڑ ایک ریلی نکالی گئی جسمیں محکمہ تعلیم کے ذمہ داران ،قبائلی معتبرین اور بچوں سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد حیات کاکڑ،ڈی ای او شیرانی لعل جان موسیٰ خیل،یونیسف کوارڈینٹر ژوب شیرانی عبد الرازق جان کاکڑ،حاجی عبد الغفار حریف آل،حاجی امین حریف آل،مولوی موسیٰ جان،اسسٹنٹ عبد الحنان حریف آل اور دیگر نے کہاکہ ہم سب کا یہاں اکٹھے ہونے کا بنیادی مقصد تعلیم کی فروغ ہے تعلیم کی اہمیت ایک مسلمہ حقیت ہے اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنے کی سب سے بڑی ذمہ داری والدین کی ہے والدین اپنی ذمہ داریوں کی حساس کریں سب کچھ اساتذہ کرام پر نہ ڈالیں والدین سے اپیل کرتا ہو کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلاکر اُن کا حق ادا کریںاساتذہ کرام ہمارے انتہائی قابل قدر اور معزز ہے آج میں جس پوزشن پر ہو تعلیم اور اُستاد کی بدولت ہو اُن سے مودبانہ اپیل ہے آپ کا پیشہ پیغمبرانہ ہے کہ ہمیں اس بات پر مجبور نہ کریں کہ ہم آپکے مد مقابل آکھڑے ہوانہوں نے کہا کہ ایوزی سسٹم اب بالکل نہیں چلے گا ہر اُستاد کو اپنی ڈیوٹی خود سرانجام دینی ہوگی غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ بند نہیں ہوگی بلکہ اُس پر کٹ لگے گی معتبرین شکوے اور شکایتوں سے بالا تر ہوکر اپنے علاقوںکے سکولوں کومکمل فعال بنانے پر توجہ دیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد حیات کاکڑ نے اپنی طرف سے اور یونیسف کی طرف سے بچوں میں جوس اور بسکٹ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :