اسلام آباد ہائیکورٹ بار عہدیداران کی کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی ،ْ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس کو خط ارسال کردیا

بار عہدیداران عدالت کے دروازے پر کھڑے ہوکر سائلین کو روکتے رہے اور وکلاء نے ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف ورزی کی ،ْخط کا متن

منگل 21 مارچ 2017 22:46

اسلام آباد ہائیکورٹ بار عہدیداران کی کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ بار عہدیداران کی جانب سے کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی کرنے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نوٹس لینے کیلئے چیف جسٹس کو خط ارسال کردیا ۔ فاضل جسٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بار عہدیداران کا رویہ شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

بار عہدیداران نے کمرہ عدالت میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کی، سماعت کے دوران وکلاء اور سائلین کو باہر نکالنے کی کوشش کی گئی،عدالت کو آئینی ذمہ داریوں سے روکنا انتہائی شرمناک ہے، بار عہدیداران نے عدالت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کی، بار عہدیداران عدالت کے دروازے پر کھڑے ہوکر سائلین کو روکتے رہے اور وکلاء نے ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف ورزی کی۔