چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی پشاورکے علاقہ حیات آباد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

منگل 21 مارچ 2017 22:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے پشاورکے علاقہ حیات آباد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع اورایک سیشن جج سمیت لاتعد اد افراد زخمی ہوئے ہیں منگل کوجاری اپنے ایک بیان میں چیف جسٹس نے متاثرہ خاندانوں سے ہمد ردی کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ، دریں آثناء چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ کوہدایت کی کہ عدالتی عمارتوں ، جوڈیشل اورلاء دفاترکی سیکورٹی کویقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :