صحت انصاف کارڈ کے تحت ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ ایک ماہ میں 361 مریضوں کا علاج کیا گیا، ترجمان اے ٹی ایچ

منگل 21 مارچ 2017 22:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) صحت انصاف کارڈ کے تحت ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ ایک ماہ میں 361 مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں سے 140 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں، 220 مریض تاحال ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال (اے ٹی ایچ) کے ترجمان کے مطابق صحت سہولت پروگرام کے تحت ان مریضوں کو علاج کی تمام سہولیات، تشخیصی ٹیسٹ، آپریشن اور ادویات بالکل مفت فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک مریض کی وفات کے بعد لواحقین کو سفری اخراجات اور تدفین کیلئے 10 ہزار روپے بھی دیئے گئے ہیں، مریضوں کی کثیر تعداد میڈیکل اور سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہے، انصاف کارڈ کے حامل متعدد مریضوں کے آپریشن بالکل مفت کئے گئے ہیں جن میں ’’ٹوٹل ہپ ری پلیسمنٹ‘‘ سرجری بھی شامل ہے۔ صحت سہولت پروگرام علاقہ کے غریب اور نادار عوام کیلئے صوبائی حکومت کا ایک مستحسن اقدام ہے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال عوام کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :