ڈی ایف سی کا بٹگرام بازار میں غیر معیاری دودھ و دہی تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ، غیر معیاری دودھ و دھی دریا برد

منگل 21 مارچ 2017 22:42

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید وزیر شاہ نے اے ایف سی سید شجاعت حسین شاہ، فوڈ انسپکٹر ارسلان شوکت اور عبید کے ہمراہ بٹگرام بازار میں موجود غیر معیاری اور ناقص دودھ و دہی تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر بڑے مقدار میں غیر معیاری دودھ اور دہی بر آمد کرتے ہوئے عوام کے سامنے دریا برد کر دیا۔

(جاری ہے)

خالص دودھ کی آڑ میں انڈیا سے ایمپورٹڈ غیر معیاری اور ناقص پائوڈر سے دودھ تیار کرنے والے کارخانے کو سیل کرتے ہوئے کارخانے کے مالک پر ہزاروں روپے کے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایف سی سید وزیر شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ ناقص اور غیر معیاری دودھ کے استعمال سے لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی تھیں، عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری طور پر محکمہ خوراک کو اطلاع دیں۔ بٹگرام کے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ خوراک کی کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :