کوہستان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ، 38 یو سی میں 83 ہزار 669 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطر ے پلائے جائیں گے

منگل 21 مارچ 2017 22:42

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ضلع کوہستان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلع کی 38 یونین کونسلوں میں 83 ہزار 669 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطر ے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خورشید اور ای پی آئی کوآرڈینٹر ڈاکٹر محمد نوشیروان نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ دیامر میں پولیو کیس سامنے آنے پر صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کا رقبہ زیادہ ہونے کے باعث پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گی۔ ڈی ایچ او نے عوام الناس سے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :