گورنر سندھ سے صوبائی محتسب سندھ کی ملاقات

منگل 21 مارچ 2017 22:42

گورنر سندھ سے صوبائی محتسب سندھ کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے صوبائی محتسب سندھ اسد اشرف ملک نے منگل کے روز گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی محتسب سندھ نے گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی ، نچلی سطح تک عوام کے سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے ازالہ، ملازمین کے مسائل فوری حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر امور پر تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کے مسائل فوری حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی محتسب ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ عوامی شکایات کا بروقت اور جلد از جلد ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب ادارہ کی کار کردگی خوش آئند ہے با الخصوص ادارہ کے ضلعی سطح پر ذیلی دفاترکے قیام سے سرکاری اداروں سے متعلق شکایات اور ملازمین کے مسائل نچلی سطح پر فوری حل ہو سکیں گے ۔ صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ابتداء میں کئی اضلاع میں ذیلی ادارہ قائم کئے گئے اور بہت جلد دیگر اضلاع تک بھی اس کا دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا جائے گا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فوری مہیا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :