پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،مارکیٹ سرمایہ میں 56 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس 322.56 پوائنٹس کے اضافے سے 49020.21 پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 21 مارچ 2017 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 322.56 پوائنٹس کے اضافے سے 49020.21 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 56 ارب 51 کروڑ 36 لاکھ 44 ہزار 847 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 9 کروڑ 4 لاکھ 39 ہزار 690 حصص کی تیزی رہی۔

اسی طرح تجارتی حجم میں 5 ارب 11 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار 630 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48700، 48800، 48900 اور 49000 پوائنٹس کی چار بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 322.56 پوائنٹس کے اضافے سے 49020.21 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 138.31 پوائنٹس کی تیزی سے 26249.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 226.42 پوائنٹس کا اضافہ رہا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 717.68 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 13.88 پوائنٹس کی کمی سے 20375.38: پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 132.73 پوائنٹس کی تیزی سے 16287.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سی پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 212.97 پوائنٹس کے اضافے سے 23182.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 403 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 294 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 83 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 136.34 روپے کے اضافے سے 2863.31 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 100 روپے کی تیزی سے 7700 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی مری پیٹرولیم اور تھل انڈسٹری کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 53.43 روپے کی مندی سے 1332.87 روپے اور تھل انڈسٹری کارپوریشن کے حصص کی قیمت بھی 22 روپے کی کمی سے 506 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 60 لاکھ 62 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9 روپے سے شروع ہو کر 8.87 روپے پر بند ہوئی جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 2 کروڑ 55 لاکھ 94 ہزار 500 حصص کے سودے 23.59 روپے سے شروع ہو کر 24.52 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 22 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 960 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 21 کروڑ 66 لاکھ 56 ہزار 427 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 95 کھرب 65 ارب 51 کروڑ 22 لاکھ 83 ہزار 62 روپے سے بڑھ کر 96 کھرب 22 ارب 2 کروڑ 59 لاکھ 27 ہزار 909 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :