وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا پبی اور پیر پیائی کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ پر ہونے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار

منگل 21 مارچ 2017 22:21

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا پبی اور پیر پیائی کے درمیان ان مینڈ لیول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پبی اور پیر پیائی کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ پر ہونے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خاں خٹک ایکسپریس جو کہ کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ پبی اور پیر پیائی کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ پر سامنے ایک کار آگئی جس کے نتیجہ میں تین قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

ٹرین ایک گھنٹہ سے تاخیر سے پشاور روانہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پبی کے قریب لیول کراسنگ ان مینڈتھا جسے عبورکرتے ہوئے خصوصی احتیاط کی ضرورت تھی۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ریلوے ان مینڈ لیول کراسنگ کو مینڈکرنے کیلئے صوبائی حکومتوں سے مسلسل درخواستیں کررہا ہے۔پنجاب کے بعد سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں تاکہ قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ریلوے ترجمان نے ایک بار پھر عوام سے درخواست کی ہے کہ لیول کراسنگز پر احتیاط کا مظاہرہ کریں، پٹڑی عبور کرتے ہوئے یقینی بنائیں کہ ٹرین تو نہیں آرہی۔ حادثات کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان ریلویز وزارتِ دفاعی پیداوار کے ذیلی ادارے نیسکام کے تعاون سے لیول کراسنگز پر احتیاطی نظام تشکیل دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :