وزیراعظم نوازشریف اورآصف زرداری کےدرمیان پچھلےدنوں رابطہ ہونےکاانکشاف

خواجہ آصف اورسینیٹرفاروق ایچ نائیک کی آپس میں رشتہ داری ہیں،جنہوں نےرابطہ کروایا،نوازشریف کاآصف زرداری سےسوال کہ اگرپاناماکیس میں ہم فکس ہوگئے توکیاکیاجائے؟آصف زرداری نےکہاکہ آپ فکرنہ کریں،جمہوریت کوپٹری سےنہیں اترنے دینگے۔تجزیہ کارخاور گھمن کی نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مارچ 2017 21:00

وزیراعظم نوازشریف اورآصف زرداری کےدرمیان پچھلےدنوں رابطہ ہونےکاانکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) : تجزیہ کارخاور گھمن نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان پچھلے دنوں رابطہ ہوا، خواجہ آصف اور سینیٹرفاروق ایچ نائیک کی آپس میں رشتہ داری ہیں،جنہوں نے رابطہ کروایا،نوازشریف نے آصف زرداری سے پوچھا کہ اگرپاناماکیس میں ہم فکس ہوگئے تو کیاکیاجائے؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ آپ فکرنہ کریں ہم اکٹھے ہیں اور جمہوریت کوپٹری سے نہیں اترنے دینگے۔

اس بات کاانکشاف انہوں نے نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ماڈل ایان علی خان جس کوآصف زرداری کانتہائی قریبی سمجھاجارہاتھا۔اس کوبیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ڈاکٹرعاصم پرپاکستان کی کرپشن کی تاریخ کاسب سے بڑاالزام 462ارب کاتھا،اس کاکچھ نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح 20مارچ کوشرجیل میمن کو5ارب کے الزام میں ضمانت دے دی گئی۔

حسین حقانی کیخلاف کمیشن بنانے پرخاموشی ہوگئی۔جبکہ پانامالیکس کیس میں پیپلزپارٹی خاموش بیٹھی ہے۔ڈان لیکس میں بھی سبھی خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔اسی طرح پنجاب میں آصف زرداری جبکہ سندھ میں نوازشریف عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔یہ این آراوقسم کامعاملہ لگ رہاہے۔تجزیہ کارخاور گھمن نے اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں سابق صدرمملکت آصف زرداری اسلام آبادمیں آئے ہوئے تھے۔

اسی دوران نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے بھی ہوئے۔رابطوں کاکام وزیردفاع خواجہ آصف اور فاروق ایچ نائیک نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف اور سینیٹرفاروق ایچ نائیک کی آپس میں رشتہ داری ہے۔ان رابطوں میں نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان معلومات کابھی تبادلہ ہوا۔نوازشریف نے آصف زرداری سے پوچھا کہ اگرپاناماکیس میں ہم فکس ہوگئے تو کیاکیاجائے؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ آپ فکرنہ کریں ہم اکٹھے ہیں اور جمہوریت کوپٹری سے نہیں اترنے دینگے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں