28ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سب کے شکر گذار ہیں ، یہ قابل رشک ہے ، اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا ہے

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں28 ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے بلوں کی منظوری کے بعد اظہار خیال

منگل 21 مارچ 2017 22:14

28ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر  سب کے  شکر گذار ہیں ، یہ قابل رشک ہے ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر حکومت کی طر ف سے اتحادی جماعتوں کی جانب سے سب کا شکریہ اداکرتا ہوں ، آج قابل رشک دن ہے ، آج بہت اچھا ،درست اور اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو قومی اسمبلی میں 28ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے بلوں کی کثرت رائے کی منظوری کے بعد اظہار خیال کررہے تھے ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سینیٹ میں بھی (آج ) ایسا ہی طرز عمل دیکھنے کو ملے گا اور منظور ہو جائے گا، سینیٹ کو رولز معطل کر کے بل منظور کرنے کی درخواست کریں گے، قومی سلامتی کے امور کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے وعدہ بھی پورا کر رہے ہیں ۔( وخ)