نوشہرہ ، اضاخیل کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے حادثے ، ایس ایچ او سمیت دو اہلکار جاں بحق، ایک شدید زخمی

منگل 21 مارچ 2017 22:07

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) نوشہرہ کے قریب اضاخیل میں ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے حادثے کے نتیجے میں تھانہ اضاخیل کے ایس ایچ او سمیت دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ،زخمی اہلکار کو پشاور ایل آر ایچ منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او جمعیت علماء اسلام کے عالمی اجتماع کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد واپس پولیس سٹیشن آرہے تھے کہ اضاخیل کے مقام پر ریلوے پھاٹک پر حادثے کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ اضاخیل خادمین خان اپنے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام 7-8-9اپریل کو ہونے والے عالمی اجتماع کے اجتماع گاہ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد واپس تھانہ اضاخیل آرہے تھے کہ اجتماع کے مقام پر بغیر پھاٹک کی ریل پٹڑی عبور کررہے تھے کہ اس دوران پولیس کی گاڑی اچانک عین پھاٹک پر بند ہوگئی اور پشاور سے آنے والی ٹرین کار پر چڑھ دوڑی اور کار مکمل طورپر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او خادمین خان کانسٹیبل ڈرائیور ضیاء موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اہلکار اختر حسین شدید زخمی ہوگئے زخمی اہلکار اختر حسین کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :