وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سپاٹ فکسنگ کیس کے حوالہ سے متضاد خبروں کا نوٹس

منگل 21 مارچ 2017 22:07

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سپاٹ فکسنگ کیس کے حوالہ سے متضاد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپاٹ فکسنگ کیس کے حوالہ سے متضاد خبروں کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہ تاثر قطعی طور پر نہیں ہونا چاہئے کہ دونوں اداروں میں کوئی اختلاف ہے یا دونوں مختلف سمت میں کام کر رہے ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے پی سی بی اور ایف آئی اے کو باہمی مشاورت اور معاونت سے کام کرنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

متضاد خبروں سے جہاں ایک طرف جگ ہنسائی ہو گی وہاں دوسری طرف کیس کی تفتیش پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ پی سی بی کہے یا نہ کہے ایف آئی اے کو کرپشن کے معاملات میں تحقیقات کا پورا اختیار ہے مگر اس کے باوجود ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی سی بی سے مل کر کام کرے۔ انہوں نے دونوں اداروں کو ہدایت دی کہ دونوں اداروں کی باہمی مشاورت اور معاونت کے سلسلہ میں (آج) بدھ کو لاہور میں اجلاس کرکے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے اور سپاٹ فکسنگ کیس کی تفتیش کو مل کر آگے بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :