فلسطین فائونڈیشن پاکستان کا فلسطینی یوم ِ ارض پر دس روزہ مہم کا اعلان

منگل 21 مارچ 2017 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) فلسطین فا?نڈیشن پاکستان نے’’یوم ارض فلسطین ‘‘ کی مناسبت سے پر ملک بھر میں مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، اس عنوان سے فلسطینی ارض مقدس کے دن کی مناسبت سے چھبیس مارچ کو اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں گلاب کے پودے لگا کر جہاں ارض فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا وہاں دنیا بھر میں اور بالخصوص ارض مقدس فلسطین میں صیہونی مظالم کے خاتمہ کی دعا بھی کی جائے گی، جبکہ تیس مارچ کو آرٹس کونسل کراچی میں فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت انسانی حقو ق کے لئے سرگرم عمل تنظیموں کے اراکین اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ازہر علی ہمدانی،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج محمد رفیع، ایمیٹی انٹر نیشنل پاکستان کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ اور فلسطین فا?نڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کاکہنا تھا کہ تئیس(23) مارچ انیس سو چالیس کو قرار داد پاکستان صرف پاکستان کے قیام کے لئے ہی نہیں بلکہ مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کے لئے بھی ایک قرار داد قائد اعظم نے پیش کی تھی جس سے واضح ہوتا ہے کہ دفاع فلسطین ہی دفاع پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے رہنما?ں کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین دنیائے اسلام و انسانیت کا اولین اور بنیادی مسئلہ ہے ،تاہم ہر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلہ کو فراموش نہ ہونے دیں ، انہوں نے کہا کہ آج امریکی دبائو میں کچھ عرب مسلمان ریاستیں غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کر کے مظلوم فلسطینیوں کی ستر سالہ جدوجہد کو نابود کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوںنے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی بربریت ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں جس کا مقصد جہاں مسلم دنیاکو کمزور کرنا ہے وہاں ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو بھی غیر مستحکم کرنا ہے ، انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسرائیلی و بھارتی گٹھ جوڑ میں پنپنے والی سازشوں کا ہر سطح پر منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :