کراچی ‘طالبان اورلیاری گینگ وارکے کارندوں سمیت 6 ملزمان گرفتار، رینجرز

منگل 21 مارچ 2017 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میںکارروائیاں کرکے کالعدم تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان، لیاری گینگ وار، منشیات فروش اور ڈکیت سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامییکے مطابق رینجرز نے منگھوپیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کے 3 دہشت گرد بادشاہ اسلام، محمد افضل اور سید مہر گل عرف گل خان کو گرفتار کرلیا جو اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز نے سپرمارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے سلطان کو گرفتار کرلیا جو اغواء برائے تاوان اور منشیات فروشی جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،جبکہ عوامی کالونی میں کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد رضوان اور ڈکیت عدنان کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :