پنجاب میں ردالفساد پر عملدرآمد یقینی نہ بنائے جانے تک دہشتگردی کے واقعات میں کمی نہیں آسکتی ،عوامی نیشنل پارٹی

پنجاب یونیور سٹی میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے لگے سٹالوں کو نذر آتش کرنے کو پشتون افغان تاریخی ثقافت اقدار، روایات پر حملہ سمجھتے ہیں، بیان

منگل 21 مارچ 2017 21:59

پنجاب میں ردالفساد پر عملدرآمد یقینی نہ بنائے جانے تک دہشتگردی کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک ردالفساد پنجاب میں ردالفساد پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جا تاہے دہشتگردی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آسکتی پنجاب یونیور سٹی میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے لگے سٹالوں کو نذر آتش کرنے کو پشتون افغان تاریخی ثقافت اقدار، روایات پر حملہ سمجھتے ہیں دہشتگردی کے مقامی سہولت کاروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جا تا کوئی بھی آپریشن کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا ، بیان میں کہا گیا کہ لاہور کے تعلیمی اداروں میں لسانی بنیادوں پر پشتونوں کو ٹارگٹ کرنے کی بھیانک نتائج برآمد ہونگے یہی عمل 71 میں بنگالیوں کیساتھ روا رکھا گیا آج پشتونوں کیساتھ وہی عمل دہرایا جا رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :