پاکستان کی عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستانی حکومت اور عوام عراقی عوام اور حکومت کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کی تمام صورتوں کی مذمت کا اعادہ کرتے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 21 مارچ 2017 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان نے عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام عراق کے عوام اور حکومت کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی تمام صورتوں کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :