کراچی چیمبر میں حج قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد…کے سی سی آئی رواں برس 2ملازمین حج پر بھیجے گا

منگل 21 مارچ 2017 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی (کے سی سی آئی )کی2ملازمین رواں برس حج کی سعادت حاصل کریں گے۔کے سی سی آئی میں منعقدہ حج قرعہ اندازی کی تقریب میں کراچی چیمبر کے صدرشمیم احمد فرپو،سینئر نائب صدر آصف نثار،نائب صدر محمدیونس سومرو، مینیجنگ کمیٹی کے اراکین اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی کے تحت کے سی سی آئی کی سیکٹری ایونٹ مینجمنٹ ندا امان اور چپراسی عباس علی رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشمیم احمد فرپو نے اس موقع پر کامیاب ہونے والے کے سی سی آئی ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر ہر سال باقاعدگی سے اپنے ملازمین کوبذریعہ قرعہ اندازی حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اوراس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی کے سی سی آئی کامیاب ملازمین کے حج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا،جبکہ کراچی چیمبر میں پہلی بار حج قرعہ اندازی میں اس سال سے کنٹریکٹ ملازمین کے ناموں کو بھی کرلیا کیا گیا ہے،انہوں نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران بزنس مین گروپ کی قیادت ،کے سی سی آئی کے عہدیداران اور پوری امت مسلمہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں خاص طور پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ضرور دعائیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :