نوجوان نسل ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک پڑھے لکھے صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے

سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی فد سے بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 21:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک پڑھے لکھے صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے ، نوجوان نسل کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ہونی والی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائیزیشن کے صدر محمد یاسین شیخ کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے سکھر ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے کچھ دن قبل ہونے والے ایونٹ کی کارگردگی پر بربریفنگ دی اوروفد نے میئر سکھر کو سکھر کے باصلاحیت نوجوانوں کو درپیش آنے والے مسائل سے بھی آگاہی دی کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مئیر سکھر نے صدر محمد یاسین شیخ و دیگر عہدے داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائزیشن کی خدمات کو دیکھ کراپنے نیک خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیو جنریشن کے نوجوانوں سے ملکر نوجوانوں کو درپیش آنے والے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی میئر سکھر ارسلان شیخ نے مزید کہا کہ نوجوان لڑکوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ باصلاحیت نوجوان لڑکیوں کو آگے لانے کے لیے ایسی سرگرمیاں ہونی چاہیے بعد ازیں وفد میں شامل نیو جنریشن کے صدر محمد یاسین شیخ ، عمر شیخ ، مظفر میرانی و دیگر نے انہیں نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائیزیشن کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :