چار اپریل کو اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو شایان شان خراج عقیدت پیش کریں گے،بھٹو کی برسی کا جلسہ بھرپور طریقے سے ہوگا ہماری لیڈر شپ بھی آئے گی‘چار اپریل کے حوالے سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں

سندھ کے سینئر صوبائی وزیرنثار کھوڑوکی میڈیا سے بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 21:47

چار اپریل کو اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو شایان شان خراج عقیدت پیش ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سندھ کے سینئر صوبائی وزیرنثار کھوڑونے کہا ہے کہ چار اپریل کو اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو شایان شان خراج عقیدت پیش کریں گے،بھٹو کی برسی کا جلسہ بھرپور طریقے سے ہوگا ہماری لیڈر شپ بھی آئے گیچار اپریل کے حوالے سے بھرپور تیاریاں جاری ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پی پی کے سابق ایم پی اے سید جاویدشاہ کی رہائش گاہ پر منعقد 4اپریل کے حوالے سے منعقد پی پی کے ایک اجلاس اور بعد ازیں میذیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سندھ کے سینیئر صوبائی وزیرنثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری مردم شماری میں ہمارے تحفظات ہیں،وفاقی حکومت میں بد نیتی دکھا کر لکھ دیا ہے کہ دیٹا مکمل ہونے پر رزلٹ ڈکلیئر کریں گے،میرا سوال ہے ساتھ ساتھ کیوں رزلٹ نہیں بتایا جارہا اس سے بد نیتی ظاہر ہورہی ہے،مردم شماری پر این ایف سی کے حساب سے ہر صوبے کو اس کا حصہ ملے گا،ڈیٹا چھپا کر آپ کوئی مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں،ڈیٹا چھپانے کے خلاف کورٹ سے رجوع کیا ہے،نواز شریف کبھی بھی چھوٹے صوبوں سے محبت نہیں کرتے،نیشنل فائنانس کمیشن پر بھی ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے،ہم نہیں چاہتے کے سالوں بعد ہونے والی مردم شماری ملتوی ہو مگر اس میں شفافیت یقینی بنائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شیرف کو لاہور کی ٹرین تو نظر آئے کراچی کی سرکلر ریلوے نظر نہیں آیا،بدنیت وفاقی حکومت یہ منصوبے پہلے تیار کرلیتی تو ہمیں آج کچھ کہنا نا پڑتاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سندھ میں الواعی جلسے اور تقاریر کر رہے ہیں ،شرجیل میمن بیل پر اسلام آباد پہنچے تھے،ان کی گرفتاری یا اغوا کرنا اچھی بات نہیں ہے،عدالت نے شرجیل میمن کو پانچ اپریل تک کی ضمانت دی ہے ، پانامہ میں نام تو نواز شریف کا بھی ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جاتاچور مچائے شور والی بات ہے تو اسحاق ڈار نے خود مانا ہے کہ ہم نے منی لانڈرنگ کی تھی،اسحاق ڈار کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیے،سی پیک منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا سارا کریڈٹ نواز شریف نہیں لے سکتے ایم کیو ایم پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ ہے نہ کہ لندن کے علم نہیں کے لندن میں کس نام سے یوم تاسیس بنایا گیا ہے فاروق ستار کی گرفتاری پر واویلا مچانے والے بتائیں کے کیا پی پی والے پاکستانی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :