دہشت گردوں کا تیز ترین ٹرائل ضروری ہے ‘ ذاتی اختلافات کی بناء پر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے ‘ دہشت گردی ملک کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے ‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 21:47

دہشت گردوں کا تیز ترین ٹرائل ضروری ہے ‘ ذاتی اختلافات کی بناء پر فوجی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا تیز ترین ٹرائل ضروری ہے ‘ ذاتی اختلافات کی بناء پر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے ‘ دہشت گردی ملک کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے ‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا مائنڈ سیٹ اینٹی پاکستان ہے۔ امریکہ اور ورلڈ بنک کے دبائو پر بھارت سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کی میز پر آیا ہے ہمیں بھارت پر شدید دبائو ڈالنے کیلئے بھارتی سطح پر مزید محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ 23 مارچ کو دشمن قوتوں اور دہشت گردوں کو اتحاد کا پیغام دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتیں مسئلے کا حل نہیں تاہم وقت کی ضروریت ہیں۔ دہشت گردی ہمیں تباہی کے دھانے پر لے آئی ہے اور ملکی معیشت کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے۔ ہمیں اس وقت ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فوجی عدالتوں کی حمایت کرنا چاہیے۔ حکومت نے ماضی میں سول عدالتوں میں بہتری لانے کے وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا۔ اب حکومت جوڈیشل سسٹم میں بہتری کے وعدے کو پورا کرے۔ دہشت گردوں کا فاسٹ ٹرائل ہونا چاہیے۔ …(رانا+ ا ر)