اب تو بس کردو ووٹنگ ہونے دو ، شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں فوجی عدالتو ں بارے آئینی ترمیم پر تقاریر کے باعث رائے شماری میں تاخیر پر شیریں مزاری کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے

منگل 21 مارچ 2017 21:47

اب تو بس کردو ووٹنگ ہونے دو ، شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں فوجی عدالتو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیم پر تقاریر کے باعث رائے شماری میں تاخیر پر ڈاکٹر شیریں مزاری کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے اب تو بس کردو ووٹنگ ہونے دو کے ریمارکس دیئے، ایوان میں آئینی ترمیم پر تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں،نمائندوں کی تقاریر مکمل ہوگئیں تو سپیکر نے بحث سمیٹنے کیلئے فلور وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو دے دیا اس پر ڈاکٹر شیریں مزاری اور نفیسہ شاہ نے ایوان میں شور ڈال دیا کہ انہوں نے بھی تقاریر کرنی ہیں جس پر شیخ رشید نے تحریک انصاف کی رکن کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے اور کہا کہ بس کر دو ووٹنگ ہونے دو۔