لیسکو کا آن لائن سسٹم کے اجراء کا فیصلہ،صارفین کنکشن کے حصول کیلئے کمپنی ویب سائٹ سے آن لائن درخواست جمع کروا سکیں گے

اس نظام سے ملازمین پر رشوت کے الزامات کا خاتمے ہوگا، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی چیف واجد علی کاظمی کا بیان

منگل 21 مارچ 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی چیف واجد علی کاظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیسکونے صارفین کی سہولت کیلئے علامہ اقبال ٹائون اور ٹائون شپ سب ڈویژن میں گھریلو کنکشن کے حصول کے لئے آن لائن سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں چند ماہ قبل آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا تھا جس کے تحت ڈیفنس میں کنکشن لگانے کا کام شروع کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منصوبہ کامیاب ہونے کی وجہ سے مزید دو سب ڈویژنز میں سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیسکو کی علامہ اقبال ٹاون اور ٹاون شپ سب ڈویژن میں آن لائن سسٹم شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین کی جانب سے کمپنی کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کروائی جائیگی۔ ڈیمانڈ نوٹس کے اجرا تک آن لائن مانیٹرنگ کی جائیگی، اس سے ملازمین پر رشوت طلب کرنے کے الزامات کا خاتمے اور صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :