Live Updates

حکومت ہر قانون کا غلط استعمال شروع کردیتی ہے،پہلے انسداد دہشتگردی قانون کا غلط استعمال کیا گیا،اب سائبر کرائم بل کا غلط استعمال کردیا گیا ہے‘ تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 مارچ 2017 21:37

حکومت ہر قانون کا غلط استعمال شروع کردیتی ہے،پہلے انسداد دہشتگردی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت ہر قانون کا غلط استعمال شروع کردیتی ہے،پہلے انسداد دہشتگردی قانون کا غلط استعمال کیا گیا،اب سائبر کرائم بل کا غلط استعمال کردیا گیا ہے۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی چاہتے ہیں وہ خود ہی وکیل اور خود ہی جیوری ہوں،خود ہی جج بن کر فیصلے کرتے پھریں،نجم سیٹھی کی مرضی نہیں چلے گی،فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات ہونی چاہئیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کو بیماری ہے کہ ہر قانون کا غلط استعمال شروع کردیتی ہے،پہلے انسداد دہشتگردی قانون کا غلط استعمال کیا گیا اور اس کے ذریعے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا اب حکومت سائبر کرائم بل کا غلط استعمال کر رہی ہے اور اپنے خلاف بولنے والوں کو نشانہ بنا رہی ہے،سائبر کرائم بل کے غلط استعمال پر حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات