فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر ترامیم جمع کروادیں،ہماری ترامیم کو منظور نہ کیا گیا تو فوجی عدالتوں کے بل کی حمایت نہیں کریں گے،دہشتگردی کو مذہب سے جوڑنے نہیں دیں گے

وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم درانی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 مارچ 2017 21:32

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر ترامیم جمع کروادیں،ہماری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء)وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم درانی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میںتوسیع کے معاملے پر ترامیم جمع کروادیں،ہماری ترامیم کو منظور نہ کیا گیا تو فوجی عدالتوں کے بل کی حمایت نہیں کریں گے،دہشتگردی کو مذہب سے جوڑنے نہیں دیں گے۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ساری عمر جمہوریت کیلئے لڑتے رہے ہیں،تمام جمہوری لوگوں کے ضمیر ایک جیسے ہوتے ہیں،سب دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے فوجی عدالتوں کا کڑواگھونٹ بھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں ملک کی ضرورت ہیں،فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معالے پر اپنی ترامیم جمع کروا دی ہیں،ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ دہشتگردی کو مذہب سے نہ جوڑا جائے،اگر ہماری ترامیم منظور نہ کی گئیں بل کی حمایت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید کا دن ہے،ہمیں اس دن متحد ہو کر دشمن قوتوں اور دہشتگردوں کو اتحاد کا پیغام دینا چاہیے۔…(خ م+ار)