گوجرخان میں وکلاء کی ہڑتال جاری

منگل 21 مارچ 2017 21:32

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) گوجرخان میں وکلاء کی ہڑتال جاری،وکلاء پر درج مقدمہ خارج کرنے اور تھانیدار کے تبادلہ تک ہڑتال جاری رہے گی ،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن حیدر عباس کلیال کے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز بار ایسوسی ایشن گوجرخان کا ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا جس میں اب تک ہونے والے مذاکرات کے نتائج پر غور کیا گیا اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے آج بدھ کوجنرل ہائوس میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں ہائی کورٹ، چکوال، اٹک اور جہلم، ضلعی باروں کے عہدیداران اسی طرح کلرسیداں، سوہاوہ، چوہاسیدن شاہ اور ٹیکسلا تحصیل باروں کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے اور دن بارہ بجے تک وکلاء اور کلرکوں پر درج مقدمات خارج نہ کئے گئے تو وکلاء کی جانب سے فیصلہ کن قدم اٹھایا جائے گا۔