چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر پولیس اہلکار کو معطل کیا جائے، شاہد صراف

منگل 21 مارچ 2017 21:32

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) چیئرمین بلدیہ شاہد صراف وائس چیئرمین خواجہ عبدالقیوم اور دیگر کونسلروں کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں سٹی کونسلر راجہ ادریس کا بھائی راجہ پرویز اختراور بھتیجوں امریز اختر، عثمان پرویز ،وارث پرویز کو بغیر کسی جرم میں تھانہ لے جاکر حوالات میں بند کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ اور سب انسپکٹر نذر کی طرف سے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر معطل کیا جائے اور شریف شہریوں کی عزت اور تقدس کا تحفظ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :