ملتان ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،19اشتہاریوں سمیت 45ملزمان گرفتار

منگل 21 مارچ 2017 21:28

ملتان ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،19اشتہاریوں سمیت ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی19اشتہاری مجرمان سمیت 45ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے بھاری تعداد میں منشیات اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم عرفان سے 1.5 لیٹر شراب، ملزم امجد علی سے 03 بوتل ولائتی شراب، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم اظہر سے 155 گرام چرس، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم عمران سے 110 گرام چرس، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم حسن سے 15 لیٹر شراب، ملزم ذیشان سے 10 لیٹر شراب، ملزم بلال سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عرفان سے 1115 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم وسیم سے 250 گرام چرس، ملزم سلیم اللہ سے 250 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم ولی محمد سے 250 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم اللہ ڈیوایا سے رائفل معہ 03 گولیاں، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم سردار سے ریوالور معہ 02 گولیاں، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم اسحاق سے رائفل معہ 5 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان اللہ بخش، اعجاز، محمد اکبر، شہبازکو تاش جواء معہ وٹک رقم 1200 برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم وسیم سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد ارشد، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم اعجاز حسین ،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد رشید کو تیز رفتاری پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم سجاد کو مجرم اشتہاری بھگانے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران138نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں435نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی124موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نی19اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سی01کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے جبکہ18ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

متعلقہ عنوان :