حامدسعید کاظمی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے باعزت بریت کی خوشی میں ملتان میں حامیوں کا دوسرے روز بھی جشن ،مٹھائیاں تقسیم

منگل 21 مارچ 2017 21:28

حامدسعید کاظمی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے باعزت بریت کی خوشی میں ملتان ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامدسعید کاظمی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے باعزت بریت کی خوشی میں ملتان میں ان کے حامیوں نے دوسرے روز بھی جشن منایا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔چوک کچہری میں جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی صدر محمد ایوب مغل،جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خا ن سعیدی کی طرف سے حامد سعید کاظمی کے باعزت بری ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،فہیم ممتاز ایڈووکیٹ،رانا معراج ایڈووکیٹ،سید رمضان شاہ فیضی،سید عارف شاہ،مولانا نعیم احمد رضوی بھی موجود تھے۔اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان ضلع ملتان کے صدر محمد ایوب مغل کاکہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی کا بری ہونا حق اور سچائی کی فتح ہے انہوں نے جو قید و بند کی صوبتیں برداشت کیںلیکن پھر بھی صبر کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑاانہوں نے کہا کہ سید حامد سعید کاظمی کا ملتان آمد پر بھر پور استقبال کیا جائے گا جوکہ سید حامد سعید کاظمی اور کاظمی گھرانے کے ساتھ عوام کی محبت کا مظہر ہوگا۔عوام اہل سنت میں حامد سعید کاظمی کی رہائی کی خبر ٹھنڈی ہوا کا چھونکا ہے۔

متعلقہ عنوان :