تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں حکومت انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے گی،گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ

منگل 21 مارچ 2017 21:28

تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں حکومت انہیں مکمل تحفظ فراہم ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں حکومت انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ تاجروں کے لئے ٹیکس ادائیگی میں آسانیاں پیداکی جائیں گی۔ بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ہماری صنعت کا پہیہ چلے گا۔

(جاری ہے)

سرکٹ ہا?س ملتان میں جنوبی پنجاب کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ ملک ترقی میں تاجر برادری کا اہم حصہ ہے۔ہمیں انفرادی کی بجائے قومی ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا تاکہ ہماراملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تعلیم اور صحت اولین ترجیحات ہیں۔

متعلقہ عنوان :