آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا نیا نغمہ جاری کردیا

ہم پر عزم اور سخت جان قوم ہیں، کوئی بھی دشمن قوت ہمارے پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، 23مارچ کو پریڈ میں چینی اور ترک فوجی دستہ بھی شرکت کرے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

منگل 21 مارچ 2017 21:28

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا نیا نغمہ جاری کردیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا نغمہ’’ ہم سب کا پاکستان ‘‘جاری کردیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم پر عزم اور سخت جان قوم ہیں، کوئی بھی دشمن قوت ہمارے پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا نغمہ’’ ہم سب کا پاکستان ‘‘جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہم پر عزم اور سخت جان قوم ہیں، کوئی بھی دشمن قوت ہمارے پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ ہم سب کا پاکستان ، پاکستان زندہ باد ۔اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ ہم سب کا پاکستان بھی شیئر کیا۔ اس نغمے کے آغاز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پاکستان کے موقع پر کی جانے والی تقریر کا کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ یوم پاکستان کے حوالے سے 23مارچ کو ہونے والی پریڈ میں چینی فوجی اور ترکش ملٹری بینڈ کا دستہ شرکت کرے گا ۔