سینیٹ میں اپوزیشن کا این ایف سی ایوارڈ کے اجرا ء میں تاخیر کے خلاف احتجاج ، ایوان سے علامتی واک آئوٹ
این ایف سی وفاقیت کی بنیاد ہے ، اگر یہ نہیں آرہا تو یہ غیر آئینی اقدام ہے ، لگتا ہے حکومت جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے، چیئرمین سینیٹ حکومت این ایف سی ایوارڈ لانے کیلئے سنجیدہ ہے‘ ورکنگ گروپس اپنی رپورٹ دے چکے ‘ اتفاق رائے کیلئے کوشاں ہیں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب
منگل 21 مارچ 2017 21:25
(جاری ہے)
اس حوالے سے کام ہو رہا ہے۔ 24 اپریل 2015ء کو کمیشن بنا اس کے اجلاس بھی ہوئے۔ چار ورکنگ گروپس بنائے گئے۔ 19 دسمبر 2016ء کو کمیشن کا اجلاس ہوا۔
ابھی غور و فکر اور بحث جاری ہے۔ پھر این ایف سی کا ایوارڈ ہونا ضروری نہیں۔ اس سے قبل بھی کئی این ایف سی ایوارڈ نہیں ہوئے۔ چیئرمین نے کہا کہ وہ غیر آئینی نتھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کمیشن اپنا کام کر رہا ہے۔ حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ ہے۔ قبل ازیں سینیٹر سسی پلیجو نے توجہ مبذول نوٹس پر کہا کہ مردم شماری کی وجہ سے این ایف سی ایوارڈ کو ملتوی کرنا درست نہیں‘ این ایف سی میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے‘ اس سے پورا ملک اور صوبے متاثر ہیں۔ سینیٹر مختار عاجز دھامرہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے مسلسل این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے جواب کے بعد قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کے بیان کے خلاف احتجاجاً واک آئوٹ کرتے ہیں۔ ہم ان کے بیان سے مطمئن نہیں ہیں۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ آرٹیکل 160 بہت واضح ہے۔ این ایف سی وفاقیت کی بنیاد ہے۔ اگر یہ نہیں آرہا تو یہ غیر آئینی اقدام ہے۔ لگتا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ابھی اس پر کام جاری ہے۔ ورکنگ گروپس نے اپنی رپورٹ دے دی ہے۔ حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ اتفاق رائے جب تک نہیں ہوگا ایوارڈ کیسے ہوگا پہلا این ایف سی ایوارڈ بھی غالباً ہم نے ہی دیا تھا۔(اچ)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.