شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسلام آباد کی کاروباری برادری کو تجاوزات کے مکمل خاتمے تک سی ڈی اے کا ساتھ دینا چاہیے، میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز

منگل 21 مارچ 2017 21:25

شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسلام آباد کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ انسدادِ تجاوزات کارروائیوں کا دائرہ کارمزید بڑھائیں اور چونکہ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس لئے اسلام آباد کی کاروباری برادری کو تجاوزات کے مکمل خاتمے تک سی ڈی اے کا ساتھ دینا چاہئے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ تجاوزات کو دوبارہ ابھرنے سے روکنے کے لیے ان علاقوں کی مستقل نگرانی کی جائے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کو بھر پور طریقے سے بلا امتیاز جاری رکھا ہوا ہے جو تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

جاری آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کیا۔انسدادِ تجاوزات مہم کے اس آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ 5کمرے سیکٹر G-11/3 سے مسمار کئے گئے جبکہ سیکٹرF-12 سے چار کنال اراضی پرغیر قانونی طور پر تعمیر شدہ 2 حویلیاں مسمار کر دی گئیں۔

اسی طرح سیکٹر G-11/3 اور G-11/4 کے مختلف علاقوں سے 20 غیر قانونی کھوکھے آپریشن کر کے ختم کئے گئے۔ انسدادِ تجاوزات کے جاری آپریشن کے تحت گزشتہ ہفتے کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تجاوزات کے خلاف 25آپریشن کر کے شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا ہے۔ان آپریشنوں کے دوران سات غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ کمرے ، تین عدد چار دیواریاں ،ایک جھگی، دو غیر قانونی ٹی سٹال اور چھ کیبن نما دکانوں کو بھی آپریشن کر کے مسمار کر دیا گیاتھا ۔

ان آپریشنز کے دوران تجاوزات کی مد میں327 آئٹمز بھی ضبط کر لئے گئے جن کو بعد ازاں سی ڈی اے کے سٹور ایف نائن پارک میں منتقل کر دیا گیا۔ گذشتہ ہفتے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے مرکز جی الیون کے پلازہ کی بیسمنٹ میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیںچھ دکانوں کو بھی مسمار کر نے کے علاوہ مرکز کے پلازوں کے برآمدوں اورفٹ پاتھوں پر تمام قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

اس آپریشن کے دوران تجاوزات کنندگان کا چھ ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ گزشتہ ہفتے مختلف کاروائیوں کے دوران شہر کے مختلف علا قوں سے چھ غیر قا نونی طور تعمیر کئے گئے کمرے بھی مسمار کر دئے گئے۔ یہ تعمیرات ایچ نائن کچی آبادی ، بری امام ، مارگلہ ٹائون اور تھانہ سیکرٹیریٹ کے قریب سے گرائیں گئیں۔ اسی طرح بری امام اور ایچ نائن کچی آبادی میں غیر قا نونی طور پر تعمیر کی گئیدو چار دیواریاں مسمار کر دی گئیں جبکہ ایچ نائن کچی آبادی میں تعمیرات کے لئے استعمال ہونے والے سیمنٹ کے 800بلاکوں کو بھی توڑ دیا گیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سٹاف نے ایک اور کاروائی کے دوران کری کے علا قے سے دو بھینسوں کے باڑے بھی ختم کردیئے گئے۔ انسدادِ تجاوزات کاروائیوں کے دوران سیکٹر جی سیون کی گلشن مارکیٹ میں آپریشن کرتے ہوئے فٹ پاتھ ، ٹھیلوں اور خالی جگہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران 6 بھرے ہوئے ٹرکوں پر مشتمل سامان کو ضبط کرتے ہوئے ایف نائن پارک سٹور میں منتقل کر دیا گیا۔

گذشتہ دس دن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے ملحقہ علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے کثیر تعداد میں تجاوزات کو ختم کیا۔ یہ آپریشن کھنہ پل ،اقبال ٹائون، کرال چوک، سوہان ، کری روڈ اورضیاء مسجدکے علاقوں میں کئے گئے۔ راول ڈیم چوک اور ڈھوکری چوک کے علاقوں میں بھی تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیے گئے۔ ان کاروائیوں کے دوران سبزیوں اور پھلوں کے سٹالوں کا کثیر تعداد میں خاتمہ کیا گیا۔

تجاوزات کو دوبارہ ابھرنے سے روکنے کے لیے ان علاقوں کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے۔ انسدادِ تجاوزات کے آپریشن کے دوران بلیو ایریاء میں غیر قانونی کار پارکنگ کے حوالے سے کافی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اس ضمن میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران غیر قانونی کار پارکنگ میں استعمال ہونے والے کھمبوں اور زنجیروں سمیت 13 مختلف اشیاء کو قبضہ میںلیا گیا۔

مزید برآں تجاوزات میں ملوث مختلف اداروں کو نوٹسسز بھی جاری کیے گئے تاکہ وہ مقررہ تاریخ تک رضاکارانہ طور پر تجاوزات کو ہٹا دیں۔ انسدادِ تجاوزات کے اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف کاروائیوں میںتقریباً 327آیٹمز ضبط کئے گئے۔ یہ آپریشن G-11/2, F-9 Park, I-10, I-11, I-8, H-9, G-7/2، ایکسپریس وے، پولی کلینک، کوہسار مارکیٹ، جناح سپر کارکیٹ،ترنول اور دیگر علاقوں میں کئے گئے۔

ان کاروائیوں کے دوران تجاوزات سے منسلک کثیر تعداد میں اشیاء کو قبضہ میں لیتے ہوئے ایف نائن پارک سٹور میں منتقل کر دیا۔ مختلف علاقوں میں تجاوزات کنندگان کو گذشتہ ہفتے کے دوران از خود تجاوزات ختم کرنے کے نوٹسسز بھی دیئے گئے۔ یہ نوٹسسز جابہ تیلی ، ایچ نائن کچی آبادی ،مارگلہ ٹائون، فاروقیہ مارکیٹ ، جی سیون کھڈا مارکیٹ، قائداعظم یونیورسٹی ایریاء ،رانا مارکیٹ اور سیکٹر جی ٹن، جی نائن، اور جی ایٹ میں دیئے گئے جس کے بعد تجاوزات نہ ختم کرنے کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :