شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری سے پی پی پی کےمنتخب رہنماؤں کی ملاقات

آصف زرداری کی پنجاب میں منتخب ارکان کوانتخابی تیاریوں کی ہدایت،آئندہ الیکشن میں انتخابی مہم کیلئےلاہورکومرکزبناؤں گا،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مارچ 2017 20:03

شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری سے پی پی پی کےمنتخب رہنماؤں کی ملاقات
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں نے ملاقات کی،جس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق اس موقعہ پرملاقات میں شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے پنجاب میں منتخب ارکان کوانتخابی تیاریوں کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے رابطے کریں ۔

جس کے تحت آئندہ انتخابات میں بھرپورمقابلہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں انتخابی مہم کیلئے لاہورکومرکزبناؤں گا۔ ذرائع نے واضح کیاہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے آئندہ الیکشن  2018 ء کیلئے پنجاب میں پیپلزپارٹی کوفعال بنانے کیلئے حکمت عملہ تیار کرلی ہے۔پیپلزپارٹی قیادت کے نزدیک پنجاب میں پی پی کی انتخابی پوزیشن انتہائی کمزور ہے۔