اسلام آباد ہائیکورٹ بار عہدیداران کی کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس کو خط ارسال کردیا

منگل 21 مارچ 2017 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ بار عہدیداران کی کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی کرنے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نوٹس لینے کے لئے چیف جسٹس کو خط ارسال کردیا ہے۔ فاضل جسٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بار عہدیداران کا رویہ شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

بار عہدیداران نے کمرہ عدالت میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کی، سماعت کے دوران وکلاء اور سائلین کو باہر نکالنے کی کوشش کی گئی،عدالت کو آئینی ذمہ داریوں سے روکنا انتہائی شرمناک ہے، بار عہدیداران نے عدالت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کی، بار عہدیداران عدالت کے دروازے پر کھڑے ہوکر سائلین کو روکتے رہے، وکلاء نے ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف ورزی کی۔