صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار عارف چوہدری کی جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی، سائلین اور وکلاء کو عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا

منگل 21 مارچ 2017 21:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار عارف چوہدری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے سائلین اور وکلاء کو عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وکلاء ہڑتال کے باوجود جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ بے جا ہڑتالوں کے باؑعث سائلین کو مسائل کا سامنا ہے ،جسٹس شوکت صدیقی نے عدالتی کاروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔

فاضل جسٹس نے مزید حکم دیا کہ بے مقصد ہرتال پریشان حال سا ئلین سے ظلم کے مترادف ہے،عدالتوں کو زبردستی کارروائی سے روکنا غیر قانونی ہے،وکلاء قانون کو خود ہاتھ میں لیں گے تو انصاف کیسے ہو گا۔اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر عارف چوہدری نے کہا کہ وکلاء کی ہڑتال ہے عدالت سماعت نہیں کر سکتی ۔بار عہدیداران نے سائلین اور وکلا کو عدالت کے دروازے پر زبردستی روک دیا۔